Wednesday, September 3, 2025
ہومبریکنگ نیوزغیرقانونی بھرتیوں کا الزام ،، چیئرمین پی آر سی ڈاکٹر غلام علی اور اخلاق ملک گرفتار، مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے جاری ، ایف آئی آر سب نیوز پر

غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ،، چیئرمین پی آر سی ڈاکٹر غلام علی اور اخلاق ملک گرفتار، مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے جاری ، ایف آئی آر سب نیوز پر

اسلام آباد (ارمان یوسف)

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کے چیئرمین اور صدارتی ایوارڈ یافتہ سائنسدان ڈاکٹر غلام محمد علی کو مبینہ بدعنوانی اور غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کے چیئرمین

ڈاکٹر غلام محمد علی کو غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق، چیئرمین پی اے آر سی نے 164 منظور شدہ آسامیوں پر 332 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا۔ اس معاملے میں ملوث ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق ملک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے دونوں اعلیٰ افسران کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ مقدمے میں ملوث دیگر افسران و اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

ایجنسی کے مطابق، چیئرمین سمیت 19 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان پر غیر قانونی بھرتیوں کے لیے مبینہ رشوت لینے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے نے یہ کارروائی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایات پر کی، جس کے بعد مکمل تحقیقات کے نتیجے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

چیئرمین اور ڈائریکٹر کو آج عدالت میں پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔