کراچی (آئی پی ایس) دل دہلا دینے والے انکشافات پر مبنی حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ، جس میں بتایا گیا ہے ان کی لاش کتنی پرانی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیرہ اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حمیرا اصغر کی موت کو تقریباً 8 سے 10 ماہ گزر چکے ہیں، جبکہ ان کی لاش گلنے سڑنے کے آخری مراحل میں تھی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے ناخن ہڈی سے الگ ہو چکے تھے اور چہرہ ناقابل شناخت حالت میں تھا جبکہ ان کے جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی۔
رپورٹ میں کہنا تھا کہ حمیرا کی لاش ڈی کمپوز کے بالکل آخری اسٹیج پر تھی اور ان لاش میں تھوڑےکیڑے بھی پڑ چکے تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فزیکل مینس سے زیادتی کاپتہ لگانا مشکل ہے تاہم ، لاش سے ان کے بال اور شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی معائنےکیلئے بھیجے ہیں تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔
یاد رہے ماڈل و اداکارہ حمیرا کی میت تدفین کے لیے لاہور منتقل کر دی گئی، نماز جنازہ گرین ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
خیال رہے پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیرہ اصغر علی، جن کی عمر بیالیس برس تھی، کی لاش 8 جولائی 2025ء کو کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز VI میں ان کے کرائے کے اپارٹمنٹ سے ملی۔ یہ دریافت بقایا کرایہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے عدالتی حکم پر بے دخلی کے دوران ہوئی۔
لاش انتہائی گل سڑی حالت میں تھی، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کی وفات ممکنہ طور پر اکتوبر 2024ء میں ہوئی۔
پولیس نے ابتدائی طور پر قتل کا امکان مسترد کر دیا ہے، کیونکہ اپارٹمنٹ اندر سے بند تھا اور کوئی زبردستی داخلے کے آثار نہیں ملے۔ فورنزک رپورٹس کا انتظار ہے تاکہ موت کی وجہ معلوم ہو سکے۔
حمیرا تماشا گھر اور فلم جلیبی (2015) میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھیں، وہ ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں، جن کے انسٹاگرام پر 715,000 فالوورز تھے اور ان کی آخری پوسٹ 30 ستمبر 2024ء کو تھی۔
ان کی موت نے شوبز انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑا دی، جہاں سونیا حسین، عتیقہ اوڈھو اور دیگر نے افسوس کا اظہار کیا۔ یہ کیس تنہائی اور ذہنی صحت کے مسائل پر بحث چھیڑ گیا ہے۔