Wednesday, September 3, 2025
ہومبریکنگ نیوزپشاور کی عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اسفند یار ولی کو 10لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم

پشاور کی عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اسفند یار ولی کو 10لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم

پشاور (سب نیوز )پشاور کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اسفند یار ولی خان کو دس لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔پشاور کی مقامی عدالت نے اسفندیار ولی کے ہرجانہ دعوی کیس کا فیصلہ جاری کردیا اور عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شوکت یوسفزئی نے 26 جولائی 2019 میں اسفندیار ولی پرالزامات لگائے تھے اور کہا کہ اسفندیار ولی نے پختونوں کا سودا کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسفندیار ولی نے ایک ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا جس پر شوکت یوسفزئی نے موقف اختیارکیا کہ انہوں نے اعظم سواتی کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔ فیصلے کے متن بتایاگیا ہے کہ اسفند یار ولی کے وکلا کے مطابق بیان سے ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا۔عدالت نے اسفندیار ولی خان کے ہرجانے کا دعوی منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو 10 لاکھ روپیہرجانہ دینے کا حکم دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔