Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانگورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

گلگت(آئی پی ایس)گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام!
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کے حامل ہیں اور انکو درپیش مسائل کے حل کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں خصوصی افراد کو کوٹے کے علاوہ بھی ملازمتیں دینے میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی معذور افراد کے مسائل کو قابو پانے اور بے روزگار خصوصی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں اور خصوصی افراد کو ملازمتیں دینے کے علاوہ انہیں ہنر مند ،تعلیم یافتہ اور با اختیار بنانے کےلئے بھی وفاقی حکومت کے ذریعے بھرپور اقدامات کریں گے۔۔
گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ موذی مرض کے بعد شفایابی کی سب سے بڑی وجہ قوم بلخصوص انہیں خصوصی افراد کی دعائیں شامل ہے۔

گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہا اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کے تمام شعبوں میں معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرنا، ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔