پاکستان نے افغانستان سے تعلقات کے فروغ اور افغان عوام کی بھرپورمدد کے اعادے کے لئے اپنا اعلی وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر وزیرمملکت امورخارجہ حنا ربانی کھروفد کے ہمراہ منگل کو کابل جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ حنا ربانی کھر کا افغان وزیرخارجہ سے ملاقات کے علاوہ افغان وزیراعظم سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان وزیرخارجہ سے منگل کے روز مذاکرات ہوں گے جبکہ حنا ربانی کھراورملا امیر متقی روابط کے فروغ پر بات کریں گے۔
وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر پرسوں کابل جائیں گی، ذرائع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔