سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب تک نئےآرمی چیف کی تعیناتی کامسئلہ حل نہیں ہوتاسیاست میں ٹھہراؤنہیں آئےگا
انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ کابیان بغیرسمری کےبھی نیاآرمی چیف تعینات کردیں گےخطرےکی گھنٹی ہے،وزیر داخلہ کےبیان سےواضح ہےسب اچھا نہیں سب ایک پیچ پرنہیں ہیں، خودہی اثاثوں کےریکاڈکولیک کرواتےہیں خودہی تحقیقات کاحکم دیتےہیں.
انہوں نے کہا کہ ملک د یوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہےاور یہاں نفسانفسی کا عالم ہے،5 دن انتہائی اہم ہیں،PDM بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے،کیر ٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی،26 نومبر 2بجے راولپنڈی عمران خان کےلانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا،30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا آر ہوگا یا پار ہوگا۔
وزیر داخلہ کا بیان ، واضح ہو گیا سب ایک پیچ پرنہیں، شیخ رشید کا دعویٰ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔