Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومکھیلعمران خان پر حملہ: پاکستان میں موجود آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے حوالے سے آئرش بورڈ کا بیان

عمران خان پر حملہ: پاکستان میں موجود آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے حوالے سے آئرش بورڈ کا بیان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر آج گجرانوالہ میں قاتلانہ حملے کے بعد لاہور میں موجود آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے حوالے سے آئرش کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے لاہور میں موجود ہے،تاہم آج عمران خان کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر کرکٹ آئرلینڈ نے بیان دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کرکٹ آئر لینڈ کا کہنا ہے کہ ہم سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے پیش آنے والے واقعہ سے آگاہ ہیں، یہ واقعہ لاہور سے تقریباً 150 کلومیٹر دور پیش آیا۔ کرکٹ آئر لینڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم پی سی بی ، ملک میں سیکورٹی ایڈوائزرز اور ڈپلومیٹک سروسز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے کرکٹ آئر لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ویرن ڈیوٹرم اور منیجر بیتھ ہیلی سے براہ راست بات کی ہے۔ کرکٹ آئر لینڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ واقعہ کے بعد تھریٹ لیول میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، آئر لینڈ ویمن اسکواڈ کو تمام صورتحال کے بارے آگاہ کیا گیا ہے۔ دورے کے دوران سیکورٹی کے جو اقدامات کیے گئے ہیں ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اگر حالات میں تبدیلی ہوئی تو مزید اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔