Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانشاہ محمود قریشی کی کارکنوں سے پرامن رہنےکی اپیل

شاہ محمود قریشی کی کارکنوں سے پرامن رہنےکی اپیل

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور پی ٹی آئی کارکنوں سے درخواست کروں گا کہ وہ پر امن رہیں،کارکنان قانون کے دائرے میں رہیں، ہمیں بردباری اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 دن سے ہمارا لانگ مارچ پر امن چل رہا تھا، عمران خان سے مشاورت کے بعد لانگ مارچ اور اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔