Monday, June 30, 2025
spot_img
ہومپاکستانچیف کمشنر نے اسلام آباد میں سب جیل قائم کردی، نوٹیفکیشن جاری

چیف کمشنر نے اسلام آباد میں سب جیل قائم کردی، نوٹیفکیشن جاری

چیف کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی مارچ اور امن و امان کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں سب جیل قائم کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی آئی اے بلڈنگ انڈسٹریل ایریا کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ نقص امن میں گرفتار افراد کو سب جیل میں رکھا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق سب جیل میں قیدیوں اور عمارت کی سیکیورٹی آئی جی پولیس کے سپرد ہوگی۔ قیدیوں کا ریکارڈ گریڈ 17 کے پولیس افسر کے پاس ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔