Wednesday, October 30, 2024
ہومپاکستانوفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،کیپٹن ریٹائرڈ اکبر حسین درانی سیکرٹری انسداد منشیات ،پرویز احمد جنجوعہ سیکرٹری سیفران ،حمید یقوب شیخ ایڈیشنل سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی ڈویژن تعینات

وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،کیپٹن ریٹائرڈ اکبر حسین درانی سیکرٹری انسداد منشیات ،پرویز احمد جنجوعہ سیکرٹری سیفران ،حمید یقوب شیخ ایڈیشنل سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی ڈویژن تعینات

اسلام آباد،وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،کیپٹن ریٹائرڈ اکبر حسین درانی سیکرٹری انسداد منشیات ،پرویز احمد جنجوعہ سیکرٹری سیفران ،حمید یقوب شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ،ایڈیشنل سیکرٹری پارلیمانی امور ڈویژن محمد شکیل ملک کو سیکرٹری پارلیمانی امور کے عہدے کا عارضی چارج سونپ دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔

نوٹیفکیشنز کے مطابق ایڈ منسٹریٹو سروس گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 21کے افسر حمید یقوب شیخ کا اسپیشل سیکرٹری پاور ڈویژن کے عہدے سے تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) منصوبہ بندی و ترقی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 21کے افسر محمد شکیل ملک کوایڈیشنل سیکرٹری پارلیمانی امور ڈویژن کے ساتھ ساتھ سیکرٹری پارلیمانی امور کے عہدے کا عارضی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 22کے افسر کیپٹن ریٹائرڈ اکبر حسین درانی کو سیکرٹری انسداد منشیات ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 22کے افسر پرویز احمد جنجوعہ کو ای ڈی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن اسٹڈیز کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری سیفران تعینات کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔