Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانوفاقی بیورکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں ، ریلوے کمرشل ٹرانسپورٹیشن گروپ ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ اور متعدد ایکس کیڈرافسران کواگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی

وفاقی بیورکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں ، ریلوے کمرشل ٹرانسپورٹیشن گروپ ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ اور متعدد ایکس کیڈرافسران کواگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی

اسلام آباد ،وفاقی بیورکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں ،وفاقی حکومت نے ریلوے کمرشل ٹرانسپورٹیشن گروپ ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ اور متعددایکس کیڈرافسران کواگلے گریڈ میں ترقی دے دی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے گریڈ 20کے افسرعمر داد آفریدی کو گریڈ 21میں ترقی دے دی گئی ہے، ریلوے کمرشل ٹرانسپورٹیشن گروپ کے افسر سید مظہر علی شاہ کو گریڈ 20سے 21جبکہ عمران حیات خان کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دے دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ایکس کیڈرآفیسر عرفان الحق کو گریڈ 19سے 20میں چیف سول انجینئر بنا دیا گیا ہے ، ایکس کیڈرآفیسر عقیل یوسف کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دیتے ہوئے چیف مکینکل انجینئر بنا دیا گیا ہے، ایکس کیڈرافسر عنبرین زمان کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دیتے ہوئے چیف الیکٹریکل انجینئر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ ایکس کیڈرافسر ارشاد الحق کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دیتے ہوئے چیف انجینئر سگنل اینڈ ٹیلی کام تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔