اسلام آباد ،وفاقی حکومت نے آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے8افسران کوگریڈ 20سے 21جبکہ 19افسران کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دے دی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے گریڈ 20سے 21 میں ترقی پانے والے افسران میں دوست علی شاہ ، محسن عطا، سید محمد عمارنقوی، بلال مجید، منظور احمد کیانی، عظمیٰ اکرام، خرم رضا قریشی اور محمد جان جبکہ گریڈ 19سے 20میں ترقی پانے والے افسران میں شزانہ درانی ، جہانگیر مشتاق ورک ، ساجد محمود راجہ، اسد اللہ خان، ثاقب بشیر، رخسانہ رفیق، محمد سعید ٹوانہ ، شاہ محمود خان ، شفیق الرحمان، منصور اعظم، وسیم ارشد، نذر محمد ، محمد رضا شاہ ، محمد آصف، عفت فاروق ، قادر بخش، اعجاز علی، اظہر خلیق اور شجاع علی شامل ہیں۔