Saturday, December 21, 2024
ہومپاکستانبیورکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں ،پوسٹل گروپ کے4افسران کوگریڈ 20سے 21جبکہ7افسران کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دینے کی منظوری

بیورکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں ،پوسٹل گروپ کے4افسران کوگریڈ 20سے 21جبکہ7افسران کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دینے کی منظوری

اسلام آباد،وفاقی بیورکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں ،وفاقی حکومت نے پوسٹل گروپ کے4افسران کوگریڈ 20سے 21جبکہ7افسران کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دینے کی منظوری دے دی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پوسٹل گروپ کے گریڈ 20سے 21 میں ترقی پانے والے افسران میں حافظ ظفر علی ملک، عبد الرزاق ، خالد جاوید اور حسن اختر خان جبکہ گریڈ 19سے 20میں ترقی پانے والے افسران میں حافظ شکیل احمد ، رضوان جاوید ہاشمی، ارم طارق، ناصر محمود، فوزیہ سلمان، محمد شکور اور ناصر محمد خان شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔