Saturday, December 21, 2024
ہومپاکستانان لینڈ ریونیو سروس کے10افسران کی گریڈ 20سے 21جبکہ24افسران کی گریڈ 19سے 20میں ترقی ، ایک افسر کو گریڈ 20کا عبوری چارج دینے کی منظوری

ان لینڈ ریونیو سروس کے10افسران کی گریڈ 20سے 21جبکہ24افسران کی گریڈ 19سے 20میں ترقی ، ایک افسر کو گریڈ 20کا عبوری چارج دینے کی منظوری

اسلام آباد ،وفاقی حکومت نے ان لینڈ ریونیو سروس کے10افسران کوگریڈ 20سے 21جبکہ24افسران کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دے دی ، ایک افسر کو گریڈ 20کا عبوری چارج دینے کی منظوری،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ترقیوں کی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20سے 21 میں ترقی پانے والے افسران میں طارق مصطفی خان، میر بادشاہ خان وزیر، ملک امجد زبیر ٹوانہ، محمد احمد شیخ، سید محمود الحسین جعفری ، محمد اقبال ، محمد عابد رضا بودلہ ، عائشہ خالد ، کرامت اللہ خان چوہدری اور خالد محمود لودھی جبکہ گریڈ 19سے 20میں ترقی پانے والے افسران میں محمد صفدر ، محمد ابوبکر صدیقی ، تجمل بلقیس، فوزیہ عادل ، ڈاکٹر رضی الرحمان خان، شہید محبوب، محمد بلال ملک، بیرسٹر نوشیرواں خان، ارم شبیر ، فضل سبحان ، سید فاروق جمیل ، مسرت اللہ خان ، نیب علی پٹھان ، ڈاکٹر نجیب اللہ ،، زاہدہ سرفراز ، وقاص اسلم، نوید خالد خان، عبدالمالک درانی ، رانا وقار علی ، اظہر ارم میمن، محمد نواز ،جاوید اقبال ، سجاد امجد اور عظمیٰ منیر شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19کے ایک افسر محمد اسد طاہر کو گریڈ 20کا عبوری چارج دینے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔