اسلام آباد (آئی پی ایس )ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ برائے ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈیزاسٹر سے نبرد آزما ہونے کے لئے سینٹورس مال میں ڈرل کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی قیادت میں سٹی چیف فائر افسر نے فائر اور ریسکیو کے ٹرینڈ دستے کے ہمراہ ریسکیو ڈرل کی قیادت کی اور اسلام آباد کے سب سے بڑے مال میں مصنوعی آگ اور دھوئیں سمیت ایمرجنسی الارمز بجا کر اس ڈرل کا آغاز کیا ۔ ڈرل میں مصنوعی آگ اور دھواں ، فائر الارم سسٹم اور ایمرجنسی کا نفاذ ، ایمرجنسی راستوں سے ہنگامی اخراج اور ریسکیو بابت پھنسے افراد بذریہ ریسکیو اسٹاف و گاڑیاں شامل تھے ۔ عمارت کی اندرونی سامان کی انسپکشن ، ہنگامی راستوں کا ہونا اور جملہ فائر آلات کی بھی کارکردگی جانچی گئی اور تمام تر ضروریات سے مینجمنٹ کو آگاہی دی گئی۔ مینجمنٹ کو پاکستان بلڈنگ برائے فائر سیفٹی2016کی روشنی میں این او سی کے حصول کو یقینی بنانے کا کہا گیا اور میںٹیننس کنٹریکٹ سمیت جملہ دستاویزات بھی طلب کر لی گئی تاکہ عمارت میں ایمرجنسی سورت حال سے نمٹنے کا بھر پور سامان اور اسکے استعمال کی استعداد کار کو مضبوط ترین بنایا جا سکے۔ ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کے دئیے گے حدف کے تحت تمام ہائی رائزبلڈنگ میں ایسے انتظامات اور ڈرلز کے لئے عزم کا اظہار کیا اور تمام وی آئی پی حکومتی اداروں کو بھی اس دھارے میں شامل کرنے کے عزم کو دوہرایا ۔
ایم سی آئی ایمرجنسی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی حادثات سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشقیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔