جدہ (خالد چیمہ )سعودی عرب میں نوجوانوں کی تنظیم پاکبان کی جانب سے بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں شریک خواتین نے بریسٹ کینسر کے حوالے سے گفتگو کی اور اسکے متعلق گھریلو خواتین تک آگاہی پھیلنے پر اتفاق کیا گیا
جدہ کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پاکبان کی بریسٹ کینسر سے بچاو کی آگاہی ورکشاپ میں ڈاکٹر ارم خان کا کہنا تھا کہ عورتوں کو ہونے والے کینسر میں اب بریسٹ کینسر سرِفہرست ہے یہ مرض عام طور پر 50 سے 60 برس کی عمر کی عورتوں میں پایا جاتا تھا، لیکن اب کم عمر خواتین بھی اس بیماری میں مبتلا ہو رہی ہیں بریسٹ کینسر کی مریض خواتین نہ صرف پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک میں پائی جاتی ہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک کی خواتین بھی اس مرض کا تقریبا اسی شرح سے شکار ہو رہی ہیں تاہم ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کے لئے مناسب علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں
سعودی عرب میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے نمایاں کام کیا جا رہا ہے اور اسکا شکار عورتوں کے لئے علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاہم ترقی پذیر ممالک میں بریسٹ کینسر اور اس سے بچاو اور علاج کے حوالے سے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے پاکستان میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری خواتین اس مہلک مرض سے محفوط رہ سکیں نامور پاکستانی شیف شگوفہ کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر سے ہر سال ہزاروں خواتین متاثر ہوتی ہیں لہذاہ انہیں اپنی غذا سمیت دیگر چیزوں کا خیال رکھ کر زندگی میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے
پاکبان کی میڈیا ڈائریکٹر خدیجہ ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا کی زمے داری ہے کہ وہ بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کرے اور حکومتی سطح پر شہروں اور دیہاتوں میں مقیم خواتین کو اس سے آگاہ کرے تاکہ خواتین اس سے محفوظ رہنے کے طریقوں سے واقف ہوسکیں اس موقعہ پر پاکبان کے چیرمین عمران صدیقی،سی ای او سید کاشف،صدر یحیی اشفاق سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں برابر حصہ ڈال رہی ہیں اور تمام شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں اور عورت ایک پوری نسل کو پروان چڑھاتی ہے اس لئے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان کے حوالے سے کام کریں اور پاکبان اس حوالے سے کام کرتا رہے گا۔
پاکبان کی جانب سے بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ کا اہتمام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔