وفاقی حکومت چیف الیکشن کمشنر اور اُن کی فیملی کو قتل کی دھمکیوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےکارکن کے خلاف کارروائی پر غور کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ان کی فیملی کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کارکن خرم نے دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت بیرون ملک سے دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی پر غور کررہی ہے، متعلقہ اداروں نے قتل اور سنگین نتائج پر مبنی تمام ریکارڈ اکٹھا کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی کارکن کی چیف الیکشن کمشنرکو قتل کی دھمکیاں، حکومت کا کارروائی پرغور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔