امریکی صدر بائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پراسلام آباد میں کیوبا کے سفیر نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں کیوبن سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ہے، 1798 سے آج تک کس ملک نے 469 مرتبہ فوجی مداخلتیں کی ہیں؟کیوبن سفیر کا کہنا تھا کہ کس ملک نے شہریوں پرایٹم بم استعمال کیے؟ اور دوسروں پر غیر انسانی پابندیاں کون لگا رہا ہے؟۔
امریکی صدرکے پاکستان سے متعلق بیان پر کیوبن سفیرکا سخت ردعمل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔