راولپنڈی(سب نیوز)پاکستان آئل فیلڈ لیمٹڈ کی سپلائی لائن سے کروڑوں مالیت کے کروڈ آئل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سپلائی لائن سے کنکشن لگا کرآئل ٹینکر میں بھر کر فروخت کیا جاتا تھا،
سکیورٹی انچارج پی اوایل کی مدعیت میں تھانہ دھمیال راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا،
ایف آئی آر کے مطابق سکیورٹی انچارج کے مطابق شک کی بنیاد پر ایک گاڑی کا پیچھا کیا،پیلو گاوں(رنیال)کے قریب لائن سے کنکشن لگا کر زیر تعمیر پلاٹ تک لے جایا گیا تھا۔پلاٹ میں کروڈ آئل ٹینکر میں بھر کر فروخت کیا جارہا تھا،
سیکورٹی انچارج نے مقدمہ میں موقف اپنایا کہ پلاٹ میں موقع پر پہنچے تو پانچ نامعلوم افراد لائن سے تیل چوری کررہے تھے،
پلاٹ میں پہنچنے پر ملزمان بھاگ گئے،ایک شخص شفیق خان کو قابو کرلیا۔
لائن سے سات ہزار 4سو بیرل آئل چوری کیا گیا،مالیت 15کروڑ 16لاکھ 40ہزار 800سو روپے ہے۔
پاکستان آئل فیلڈ لیمٹڈ کی سپلائی لائن سے کروڑوں مالیت کے کروڈ آئل چوری ہونے کا انکشاف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔