Sunday, July 6, 2025
ہومپاکستانکچھ وزرا میرے خلاف ریفرنس کی دھمکیاں دے رہے ہیں، شوکت ترین

کچھ وزرا میرے خلاف ریفرنس کی دھمکیاں دے رہے ہیں، شوکت ترین

کراچی-پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے کچھ وزرا میرے خلاف ریفرنس کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اپنے بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ وزرا ریفرنس کی دھمکیاں خود ساختہ آڈیو لیکس کی بنیاد پر دے رہے ہیں۔ شوکت ترین نے کہا کہ قوم پاکستان سے میری وابستگی کو جانتی ہے، ان مبینہ آڈیو لیکس کے ذریعے مجھے بدنام کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔