اقتصادی رابطہ کمیٹی گندم کی امدادی قیمت پر اب تک فیصلہ نہ کر سکی جبکہ وفاق بھی گندم کی امدادی قیمت کا تنازعہ طے کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گندم کی امدادی قیمت کا معاملہ مؤخر کردیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ وفاق کی جانب سے گندم کی قیمت تجویز نہیں کی گئی، وفاق نے گندم کی بوائی کے اخراجات کا تخمینہ پیش کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے گندم کے اخراجات پر منافے کے مختلف آپشن دے دیئے گئے ہیں جبکہ سندھ نے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کر دی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے بھی گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے سے زیادہ کرنے کی تجویز کی ہے۔