“میڈیا کا مستقبل ” کے موضوع پر بیسواں عرب میڈیا فورم چار سے پانچ اکتوبر تک دبئی میں منعقد ہوا ۔ اس فورم میں دنیا بھر کے معروف میڈیا اداروں نے شرکت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
فورم کےد وران چائنا میڈیا گروپ کے مشرق وسطی مرکز نے سی ایم جی کے 5G+4K/8K+AI کی حکمت عملی بیان کی اور عرب میڈیا کے ساتھ تبادلوں و تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
تخلیقی ورکشاپ کے سلسلے میں سی ایم جی نے فائیو جی ،فور کے ،اے آئی،بگ ڈیٹا،کلاوڈ کمپیوٹنگ سمیت نئی ٹیکنالوجیز پرمبنی کامیابیوں کی نمائش کی ۔
عرب میڈیا فورم کا قیام سال 2001 میں ہوا تھا ۔یہ عرب ممالک کے میڈیا اوربین الاقوامی میڈیا کے مابین تبادلوں و تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
عرب میڈیا فورم میں چائنا میڈیا گروپ کی کامیابیوں کی نمائش
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔