Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومدنیاچینی صدر کی معدنیات کی تلاش کرنے والے کارکنان کی حوصلہ افزائی

چینی صدر کی معدنیات کی تلاش کرنے والے کارکنان کی حوصلہ افزائی

چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ شان دونگ میں ماہرین ارضیات و دیگر کے نام ایک جوابی خط ارسال کرتے ہوئے معدنیات کی تلاش میں ان کی شاندار خدمات کے حوالے سے پرخلوص خواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ معدنی وسائل سماجی و اقتصادی ترقی کی اہم بنیاد ہیں اور معدنیات کی تلاش قومی و عوامی زندگی نیز ملک کی سیکورٹی سے منسلک ہوتی ہے۔امید ہے کہ تمام کارکنان سائنس و ٹیکنالوجی کی مدد سے معدنیات کی تلاش میں مزید اہم کردار ادا کریں گےاور ملک کے توانائی وسائل کی سیکورٹی کے تحفظ کے لیے نئی خدمات سرانجام دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔