اسلام آباد (نیوزڈیسک) سائفر سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو لیکس کا معاملہ،تحقیقات کے لیے ایف آئی اے انکوائری ٹیم تشکیل دیدی گئی۔
ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم 5 رکنی ہوگی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد زون کے سربراہ تحقیقاتی ٹیم کے ڈائریکٹر ہوں گے، ٹیم میں آئی ایس آئی ،ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہیں ۔
وفاقی کابینہ نے یکم اکتوبر کو ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے عمران خان ،شاہ محمود قریشی،اعظم خان کو طلب بھی کرے گی۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
سائفر آڈیو لیکس ،تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی5رکنی ٹیم تشکیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔