اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت نے سزائے موت پانے والے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں۔
صدر مملکت کی جانب سے جن پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کی گئی ہیں ان میں محمد شعبان، محمد عمران، محمد افضل، محمد اکبر اور محمد اصغر شامل ہیں، ان تمام مجرموں کے خلاف سفاکانہ جرائم کے الزامات ثابت ہوئے۔
ایوان صدر کے مطابق محمد شعبان کو 3 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور محمد عمران نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی اور دو بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کیا تھا جب کہ محمد افضل کو والدین اور 6 بہن بھائیوں کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔
ایوان صدر کے مطابق محمد اکبر اور محمد اصغر نے 2 افراد کو معمولی جھگڑے پر قتل کیا تھا۔
ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت ان اپیلوں کو مسترد کیا، صدر کسی بھی عدالت، ٹریبونل یا دیگر اتھارٹی کی دی گئی سزائیں معاف، معطل یا کم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
صدر مملکت نے سزائے موت پانیوالے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مستردکردیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔