گلگت(آئی پی ایس)فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل نے منیمرگ استور میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سماجی، نمبرداران،اساتذہ اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
ملاقات کے دوران علاقے کے مسائل اور ان کے حل کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔فورس کمانڈر نے یقین دلایا کہ علاقے کے مسائل کے حل کے لیے پاک آرمی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی.
بعد ازاں وفود نے فورس کمانڈر سے ملاقات کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے فررس کمانڈر ایف سی این کا شکریہ ادا کیا۔