وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے سی سی پی او لاہور کو گلے لگا کر تھپکی دے دی۔
وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی سے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ایوان وزیر اعلی میں ملاقات کی ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی بھی شریک ہوئے۔
سی سی پی او لاہور نے ملاقات کے دوران وزیر اعلی کو سیلوٹ کیا تو چوہدری پرویز الہی نے سی سی پی او کو گلے لگا لیا کہا اِدھر آؤ گلے لگو،ویلڈن شاباش!
Well done!!! pic.twitter.com/tw0D5uLf8Q
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) September 21, 2022
پرویز الہی نے سی سی پی او کو یقین دلایا کہ آپ کو جانے نہیں دیں گے، ادھر ہی کام کریں، آپ محنت سے جرائم کے خاتمے کے لیے کام کریں، حکومت کی بھرپور سپورٹ ہوگی۔