Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانسینیٹ الیکشن، سینیٹرشبلی فرازنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

سینیٹ الیکشن، سینیٹرشبلی فرازنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ الیکشن2021کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کردیے ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں ردوبدل کردیا،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے و قت میں اضافہ کردیا گیا۔کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی گئی۔نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری ہوگی۔کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی۔کاغذات پراپیلیں 20 فروری تک دائرہوسکیں گی۔30 فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائیگااورامیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی امیدوارفروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی،الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی سہولیت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔