Monday, July 7, 2025
ہومکھیلنسیم شاہ کا ٹک ٹاک اکاونٹ دیکھ کر مداح حیران ہوگئے

نسیم شاہ کا ٹک ٹاک اکاونٹ دیکھ کر مداح حیران ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایشیا کپ 2022 کے پاک افغان میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد مداحوں نے ان کے آفیشل ٹک ٹاک اکاونٹ کی کھوج لگا لی۔افغانستان کے خلاف میچ میں جب پاکستان تقریبا میچ ہارنے ہی والا تھا مگرآخری لمحات میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں نے گراونڈ کا سارا منظر ہی بدل ڈالا۔انہوں نے پاکستان کو غیر متوقع طور پر فتح سے ہم کنار کیا جس کے بعد ٹیم نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔میچ ختم ہوتے ہی نسیم شاہ کی افغانستان کے خلاف آخری لمحات میں دھواں دار پرفارمنس کی ویڈیو کلپس اور ایڈیٹس تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئے، اسی دوران شائقین کرکٹ نے فاسٹ بولر کے آفیشل ٹک ٹاک اکاونٹ کا پتہ لگا لیا۔نسیم شاہ نے زیادہ تر اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ پر مداحوں کی جانب سے ایڈیٹ کی ہوئی اپنی ویڈیوز اپلوڈ کی ہوئی ہیں۔کچھ مداحوں نے نسیم شاہ کو بہترین انداز سے اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ کو مینیج کرنے پر سراہا جبکہ کچھ نے مشورہ دیا کہ انہیں اپنا اکاونٹ مینیج کرنے کے لیے باقاعدہ کسی سوشل میڈیا مینجر کو رکھنا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔