اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کوطلب کرلیا،سیاسی اقتصادی اور معاشی صورتحال پرغورہوگا،کابینہ تیس نئی احتساب عدالتیں بنانیکی سمری پرغورکریگی ،وزارت مواصلات میٹروبس منصوبے پربریفنگ دیگی۔اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔بینہ کا نونکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کوطلب کرلیا۔وفاقی کابینہ اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔اجلاس میں ملک کی سیاسی اقتصادی اورمعاشی صورتحال پرغورہوگا،وفاقی کابینہ 30 نئی احتساب عدالتیں بنانیکی سمری پرغورکریگی۔ وزارت مواصلات میٹرو بس منصوبے سے متعلق بریفنگ دیگی۔ اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ اجلاس میں نئے چیئرمین اوگرا کی سمری منظوری کیلئے کابینہ اجلاس میں پیش ہوگی،آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ٹاسک فورس کے چیئرمین کابینہ کوبریفنگ دینگے ۔پبلک سیکٹراداروں کے خالی سربراہوں اورسی ای اوز کی پوسٹوں پربریفنگ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے،اجلاس میں نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے باہمی قانونی امداد کی درخواستوں کے معاملے پرغورہوگا ۔کابینہ کمیٹی براے سی پیک کے 2 فروری کے فیصلوں اوراقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈامیں شامل ہے۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کوطلب کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔