نوشہرہ،صوبائی وزیر برائے آبپاشی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے خود کو بے اختیار وزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے مل کر انہیں حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ پیر سبق گاں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کو ہر ایک چیز بتانا چاہتا ہوں کہ کون میری وزارت چلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے انہیں ملک میں کرپشن ختم کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا لیکن کچھ عناصر کرپشن میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں مزید خاموش نہیں رہ سکتا، وقت آگیا ہے کہ میں اپنی جماعت کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان کو حقائق سے آگاہ کروں۔اس موقع پر تقریب سے خطاب میں نوشہرہ کے سابق تحصیل ناظم احد خان خٹک کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ تحصیل ناظم کا انتخاب لڑیں گے اور انہیں پی پی کے 63 کے ضمنی انتخابات میں کوئی دلچسپی نہیں۔
وزیر دفاع کے بھائی نے خود کو بے اختیار وزیر قرار دے دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔