اسلام آباد-جمعیت علما اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے 75 یوم ازادی کے موقع پر کہا ہے کہ قوم آج یہ عہد کرتی ہے اپنی آزادی اور خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی ، پوری قوم کو آج کے دن پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیئے پر امن جدوجہد کو تیز کرنے کا عزم مصمم کر نا ہو گا اور قوم ملک کو معاشی،سیاسی بحران جو سابقہ حکومت نیقوم کو دئیے ان سے ملک کو نکالنے کے لئے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا اور ملک میں آئین کی بالادستی یقینی بنانے کے لئے آئینی حدود میں کام کرنا ہوگا مر کزی میڈیا آفس کے مطابق وہ پارٹی راہنماوں حاجی اکرم خان درانی،مولانا فضل علی حقانی ،مولانا محمد امجد خان ،محمد اسلم غوری ،انجینئرعبد الرزاق عابد لاکھو ،مفتی ابرار احمد سے گفتگورہے تھے مولانا فضل الرحمن نے قو م کو مبارکباد دی اور کہاکہ وطن عزیز کو جن عظیم مقاصد کے لیئے حا صل کیا گیا ہے ابھی تک وہ پورے نہیں ہوئے انہوں نے کہاکہ قوم کو اس بات کا عہد کر نا چاہیے ہم وطن کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے اور وطن عزیز کو حقیقی جمہوری اور اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی میں اکا برین کی قربانیاں تاریخ کا لازوال حصہ ہیں انہوں نے کہاکہ اسلام اس ملک کا مقدر ہے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے صرف اور صرف کلمے کے نظام کے لیئے دیں انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لا دین ریاست نہیں بننے دیا جا ئے گا انہوں نے کہاکہ ہمیں ملک وقوم کے روشن مستقبل کے لیئے مل کر آگے بڑھنا ہو گا انہوں نے کہاکہ یوم آزادی کے اس عظیم موقع پر ریاستی اورانفرادی سطح پر اسلام کے نفاذ کو یقینی بنانے کا عہد کر نا ہو گا تاکہ قیام پاکستان کے مقاصد پورے ہوسکیں
یوم آزادی،ہمیں فلاحی ریاست کی طرف سفر تیز کرنا ہوگا،مولانا فضل الرحمان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔