Thursday, July 18, 2024
ہوماسلام آبادپیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے بعد مسلم کانفرنس کو بھی آزادجموں و کشمیر میں شدید دھچکہ، آزاد جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما دیوان چغتائی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے بعد مسلم کانفرنس کو بھی آزادجموں و کشمیر میں شدید دھچکہ، آزاد جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما دیوان چغتائی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے بعد مسلم کانفرنس کو بھی آزادجموں و کشمیر میں شدید دھچکہ، آزاد جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما دیوان چغتائی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ،مظفرآباد سے پیپلزپارٹی کی کلیدی شخصیت چودھری رشید بھی کپتان کے قافلے کا حصہ بن گئے ،دونوں رہنماؤں کی اسلام آباد میں چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات ،تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سمیت دیگر گورننگ باڈی اراکین بھی موجود تھے ۔دیوان چغتائی اور چودھری رشید نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس سے قبل ہجیرہ سے مسلم لیگ (ن)کے مرکزی نائب صدر سردار ارزش تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں ،سدھنوتی سے پیپلزپارٹی کے سابق وزیر سردار اختر ربانی کے صاحبزادے سردار فہیم اختر ربانی بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں۔چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے دیوان چغتائی اور چودھری رشید کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اورکہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے طول و عرض سے قدآور سیاسی شخصیات تیزی سے تحریک انصاف کا رخ کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن، مفاد اور فتنہ گری کی سیاست کرنے والوں کو کہیں جائے پناہ میسر نہیں آئے گی۔سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی شکل میں اہلِ کشمیر کو ایک متحرک سفیر اور بے مثال قائد میسر ہے، عالمی فورمز پر وزیراعظم عمران خان کی تقاریر سے اہلِ کشمیر کے حق خودارادیت کی تحریک کو نئی اٹھان میسر آئی ہے، آئندہ انتخابات میں آزادجموں و کشمیر میں واضح اکثریت سے مستحکم حکومت قائم کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔