پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 7 راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کرنل (ر)شبیر اعوان کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ موخر ہوگیا۔
پی پی 7 کے ریٹرننگ آفیسر رائے سلطان بھٹی نے امیدواروں کو 6 بجے بلاکر مزید انتظار کرنے کا کہہ دیا۔آر او نے امیدواروں کو کہا کہ آپ لوگ اپنے رابطہ نمبر دیکر گھروں کو جائیں، آپ کو 9 بجے تک اطلاع کردی جائے گی۔پی ٹی آئی وکیل شوکت رف صدیقی کا کہنا ہے کہ آر او نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ مزید انتظار کا کہا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کا کہنا ہے کہ پی پی 7 میں آراو نے دوبارہ گنتی کی درخواست پرفیصلہ پھرموخرکردیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلا کوپہلے ڈھائی بجے پھر ساڑھے 6 بجے کا وقت دیا گیا، اب آر او فرما رہے ہیں، مجھے کچھ نہیں پتا میں فیصلہ کب دوں۔خیال رہے کہ پی پی 7 راولپنڈی میں ہارنے والے پی ٹی آئی امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کرائی ہے جس پر آج فیصلہ ہونا تھا۔
پی پی 7 راولپنڈی، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ موخر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔