پاکستان نے سائفر کمیونیکیشن سے متعلق دعوے کو سراسر بے بنیاد قراردے دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میںکہا کہ خفیہ سفارتی مراسلہ وزیرخارجہ اور وزیراعظم سے چھپانیکا دعوی مکمل بے بنیاد ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سائفرکمیونی کیشن وزیرخارجہ یاوزیراعظم سے پوشیدہ ہونیکاسوال ہی نہیں ہوتا، دفترخارجہ پیشہ ورانہ بنیاد پرکام کرتا ہے،اس کے کام پر شکوک پیدا کرنا نقصان دہ ہوگا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے گزشتہ دنوں دعوی کیا تھا کہ سائفر وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے چھپایا گیا تھا پھر زبردستی نکلوایا گیا۔
سائفر وزیرخارجہ اور وزیراعظم سے چھپانےکا دعویٰ مکمل بے بنیاد ہے، دفتر خارجہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔