Monday, June 30, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینشنگھائی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری پاکستان کا دورہ کریں گے

شنگھائی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس)شنگھائی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وزرات خارجہ ذرائع کے مطابق دورہ 21سے 23جولائی کو ہو گا
سیکرٹری جنرل زینگ ونگ وزارتی اجلاس سے قبل پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، سیکرٹری جنرل وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت دیگر وزرا سے ملاقاتیں کریں گے ۔
زینگ ونگ چین کے سابق وزیر خارجہ اور سنئیر سفارتکار ہیں۔ سیکرٹری جنرل پاکستان کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات اور آئی ایس ایس آئی میں خطاب بھی کریں گے۔ ایس سی او وزرا خارجہ اجلاس 28اور29جولائی کو تاشقند میں ہو گا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔