Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان حسن کاظمی قمی کل اسلام آباد پہنچیں گے

ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان حسن کاظمی قمی کل اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان حسن کاظمی قمی کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچے گا،پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان دفتر خارجہ حکام کے ہمراہ ایرانی نمائندہ خصوصی کا استقبال کریں گے، ایرانی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان حسن کاظمی قمی محمد صادق خان سے ملاقات کریں گے، دونوں ممالک میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور بحرانی کیفیت پر تبادلہ خیال کیا جاے گا

حسن کاظمی قمی دورہ پاکستان کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات کے دوران وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی شرکت متوقع، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، انسانی المیہ کے سدباب، افغانستان کی اقتصادی و مالی امداد، سرحدی انتظام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جاے گا، شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی بطور رکن شمولیت کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور آنے کا امکان،چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان یوئی یا ینگ پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں ، افغانستان کی صورتحال میں بہتری پر پاکستان ،چین اور ایران کی جانب سے مشترکہ کوششوں کو مزید تیز کیے جانے کی توقع ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔