وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کے چیئرمین عامر علی احمد نے راول ڈیم انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انٹرچینج کے دونوں ریمپس پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے،اس ضمن میں ایک ریمپ کی فلنگ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ سب گریڈ کا کام مکمل کیا جا رہا ہے۔اسی طرح دوسرے ریمپ کی فلنگ کا کام جاری ہے۔بارش کے دوران منصوبے پر تعمیراتی کا م کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر خصوصی انتظا مات کئے گئے ہیں تاہم اس امر کو یقینی بنا یا جا رہا ہے کہ کام کا معیار متاثر نا ہو۔
دورہ کے موقع پرچیئرمین سی ڈی اے اور ایف ڈبلیو او کے نمائندگان نے راول ڈیم انٹرچینج منصوبے کے لئے بنائے گئے فلائی اوور کے اوپر واک بھی کی اور تعمیراتی کا م کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چئیر مین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور کام کے اعلی معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اور منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
چیئرمین سی ڈی اے کا راول چوک انٹرچینج منصوبے کادورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔