Monday, June 30, 2025
spot_img
ہومدنیاچینی حکومت کی طرف سے صنعتی معیشت کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات

چینی حکومت کی طرف سے صنعتی معیشت کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات

صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ترجمان تھین یولونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مارچ سے چین کے صنعتی شعبے کو اچانک غیر یقینی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا اور اس میں شدید اتار چڑھاؤ آیا۔ ریاستی کونسل نے اقتصادی استحکام کے لیے پالیسی و اقدامات کا ایک پیکیج جاری کیا ، مستحکم ترقی کو مضبوط کیا ۔اب یہ بہت واضح ہے کہ صنعتی معیشت کے استحکام اور بحالی سے ترقی کی بحالی کا رجحان ظاہر ہو رہا ہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
آنے والے عرصے میں جو اقدامات ضروری ہیں ، ان میں شامل ہے کہ صنعتی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پالیسیوں کے پیکج پر عمل درآمد کو تیز کیا جائے، سرمایہ کاری اور کھپت کی طلب میں توسیع کی جائے ، صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام اور ہمواری کو یقینی بنایا جائے ، اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مشکلات سے نجات دلانے کے لیے امداد میں اضافہ کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔