گلگت (نیوز ڈیسک )نانگا پرپت چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر کے دوران لاپتہ ہونے والے کم عمر پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کا پتا چل گیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان نے بتایا کہ شہروز کاشف چوتھے سے تیسرے کیمپ میں آتے دکھائی دیے ہیں، شہروز اور ان کے ساتھی فضل کیمپ تھری کی طرف جا رہے ہیں۔
کاشف سلمان نے کہا کہ شہروز اور ان کے ساتھی کی کسی نے مدد نہیں کی، شہروز کاشف اور ان کے ساتھی اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ تھری پہنچ رہے ہیں۔
گزشتہ روز نانگا پربت سر کرنیوالے نوجوان شہروز کاشف کا واپسی پر والدین سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
والد شہروز کاشف نے مزید کہا کہ بیٹے اور ان کے ساتھی کو ریسکیو نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ شہروز کاشف نے گزشتہ صبح نانگاپربت چوٹی سر کی تھی اور شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
شہروز کاشف دنیا کی 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے 8 کو سر کر چکے ہیں اور کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی ہیں۔
نانگا پربت سے واپسی پر لاپتہ ہونے والے کم عمر کوہ پیما شہروز کا پتہ چل گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔