وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ قابل اعتراض اور باغیانہ نہیں ہونی چاہیے، تارکین وطن قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کینام ای سی ایل پر رکھے جاسکتے ہیں۔ ایف آئی ایکی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن پیکا 2016 ایکٹ کا مطالعہ کریں، پاکستان یا دوسرے ملک میں رہنے والے پاکستانیوں کو جعلی خبروں کی بنیاد پر بدنام نہیں کیا جاسکتا، جعلی خبروں کی بنیاد پربدنام کرنیکی کوششیں پاکستانی قوانین کے مطابق جرم ہیں۔ ایف آئی اے نیکہا ہیکہ تارکین وطن قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کینام ای سی ایل پر رکھے جاسکتے ہیں، قانون کے پابند شہریوں کو پریشان ہونیکی ضرورت نہیں، یہ ہدایت صرف قانون توڑنے والوں کے لیے ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ سوشل میڈیا پرمبینہ طورپر ریاست مخالف بیانات پر ایک یوٹیوبرکے خلاف انکوائری شروع کردی ہے، یوٹیوبر ریاست مخالف جھوٹی خبریں پھیلانے میں ملوث ہے، اس نے بیرون ملک رہتے ہوئے پاکستان میں ہیجان پیدا کرنیکی کوشش کی، یوٹیوبرکو انٹرپول کے ذریعیریڈ نوٹس جاری کیا جائیگا۔
خلاف قانون پوسٹ پرنام ای سی ایل میں ڈال سکتے ہیں، ایف آئی اےکی تارکین وطن کو وارننگ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔