اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے دو اراکین اسمبلی سمیت تین ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی،سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ محمد انعام نے ملزمان کو پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے داخل ہونے پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ملزمان فہیم خان،عطا اللہ نیازی،رائے تنویرخان کے وکلا عدالت پیش ہوئے،دلائپ دیئے کہ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں،اسلئے ان سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں،ایف آئی آر میں شامل دفعات کیس پر لاگو ہی نہیں ہوتیں،چونکہ کوئی بھی ملزم سندھ ہاؤس کے دروازے سے اندر نہیں گئے اسلئے چادر چار دیواری کا تقدس پامال نہیں ہوا،پولیس نے ملزمان کو نہ روک کر خود انھیں آگے جانے کہ اجازت دی،
عدالت رول آف کنسسٹینسی کی بنیاد پر ضمانت منظور کرے،فاضل عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرلیں اور پچاس ہزارفی کس کے ضمانتی مچلکے داخل ہونے پر رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔