Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومکھیلبین اسٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر رضامند

بین اسٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر رضامند

لندن: جو روٹ کے مستعفی ہونے کے بعد آل رانڈر بین اسٹوکس نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر روب کی سے بین اسٹوکس کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی سینئر جوڑی کو واپس اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورنے اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کو دورہ ویسٹ انڈیز اور ایشز سیریز میں ناقص کارکردگی کے باعث ڈراپ کردیا تھا۔
ادھر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے نوکری کا اشتہار دیا ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دو ہیڈ کوچز کی تقرری کی جائے گی، ایک ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اور دوسرا محدود اوورز کے فارمیٹس میں انگلینڈ کی ٹیم کو درکار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔