Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانجامعہ کراچی میں خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

جامعہ کراچی میں خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

کراچی : جامعہ کراچی میں خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں مبینہ خودکش بمبار کے والد کے گھر پر چھاپہ کر لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے کر مکان سیل کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر سے سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی میں آمدورفت ہوتی رہی، حملہ آور خاتون کے گلستان جوہر بلاک 13 میں واقع فلیٹ کی بھی تلاشی لی گئی اور فلیٹ کو سیل کر دیا گیا۔خاتون تین سال سے کرائے کے فلیٹ میں رہ رہی تھی، فلیٹ مالک سے بھی تفتیش کی گئی.
اور دھماکے کے مبینہ سہولت کار مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔گزشتہ روز کراچی کے دورے پر آئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خاتون خودکش بمبار کے شوہر کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا تاہم خاتون کو لانے والا رکشا ڈرائیور بھی پکڑا گیا۔خاتون کا شوہر جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں مقیم تھا، دھماکے سے پہلے ہی بچوں سمیت غائب ہو گیا۔خود کش بمبار کے چھ بہن بھائی ہیں، خود کش بمبار خاتون اعلی تعلیم یافتہ ہے جبکہ خودکش بمبار کی بہن بھی پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔