Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومپاکستانبینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے افراد کیلئے اچھی خبر

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے افراد کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی )میں سے نکالے گئے افراد کی دوبارہ شمولیت کیلئے اپیل کا طریقہ کار وضع کرنا خوش آئند ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت شازیہ عطا مری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ اعظم کو وزرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسے مستحق افراد جو بغیر کسی وجہ کے نکالے گئے، انکی شمولیت یقینی بنائی جائے۔

مزید وزیرِ اعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سے گزشتہ حکومت کی طرف سے بغیر تحقیق کے نکالے گئے آٹھ لاکھ بیس ہزار لوگوں کیلئے اپیل کے مجوزہ طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔

https://twitter.com/PMO_PK/status/1519198709648662528

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔