پی ٹی آئی منحرف اراکین کی نااہلی کیلئے ڈیکلیریشن پر سماعت، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پیشی کیلئے مراسلہ بھجوا دیا ۔
مراسلے میں کہا گیا کہ 20ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نااہلی کیلئے ڈیکلیریشن پر الیکشن کمیشن میں سماعت 28 اپریل کو ہوگی۔آپ ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے سماعت کے موقع پر حاضری یقینی بنائیں ۔
پی ٹی آئی منحرف اراکین کی نااہلی کیلئے ڈیکلیریشن پر سماعت، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پیشی کیلئے مراسلہ بھجوا دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔