Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانفیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد،سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ۔تفصیلات کے مطابق اپیل میں سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کوکالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے،

اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو نا اہلی کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا، الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے، فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔