Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی سندھ کی تشکیل نو کا اعلان ہوتے ہی استعفوں کی لائن لگ گئی

پی ٹی آئی سندھ کی تشکیل نو کا اعلان ہوتے ہی استعفوں کی لائن لگ گئی

پاکستان تحریک انصاف سندھ میں تنظیمی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، پی ٹی آئی سندھ کی تشکیل نوکے اعلان کے ساتھ ہی استعفوں کی لائن لگ گئی، نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی اور ضلعی عہدیداران کا نوٹفیکیشن جاری ہوتے ہی متعدد پی ٹی آئی عہدے دار اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سینئرنائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہوئے،

علی جونیجو نائب صدر، سینئر نائب صدر سیّد طاہر شاہ بھی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں،میرپورخاص ڈویڑن سے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے اکبر علی پلی نے بھی استعفیٰ بھجوا دیا ہے، اکبرعلی پلی کو گزشتہ روز عہدے پر تعینات کیا گیا تھا،استعفوں کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مصروفیت کے سبب عہدے کی ذمہ داری پوری نہیں کر پائیں گے، تاہم ایک کارکن کے طور پر خدمات کی انجام دہی جاری رکھیں گے، ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ مستعفی ارکان کو سندھ کے صدر علی زیدی کی پالیسی سے اختلاف ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔