Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومپاکستانعوامی مفاد میں وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی سمری واپس بھیج دی

عوامی مفاد میں وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی سمری واپس بھیج دی

وزیراعظم کو پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز

اوگرا نے وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی سمری پیش جس میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ارسال کی تھی وزیراعظم نے نظرثانی کے لیے واپس بھیج دیا وزیراعظم آفس کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موصول ہوگئی۔ ارسال کردہ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 12 روپے تین پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری نظر ثانی کے لیے وزارت خزانہ کو واپس بھیج دی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کرے گی اور یہ سمری دوبارہ ارسال کی جائے گی۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی سمری قیمتوں میں اضافے کے بوجھ تلے دبے سسکتے عوام بالخصوص ملک میں مہنگائی کے سرپٹ دوڑتے گھوڑے کو لگام ڈالنے میں حکومت کی ناکامی پر شدید مشتعل ہیں ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ایک طرف تو حکومت کیلئے عوام کی ناپسندیدگی کی شدت میں مزید اضافہ کرے گا بلکہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کی موثر آواز بھی بن جائے گا اور عوام پر ہی کیا .

موقوف اب تو خود حکومتی ارکان اسمبلی اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی پارٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاسوں میں وزیراعظم کی موجودگی میں واشگاف لفظوں میں واضح کر رہے ہیں کہ مہنگائی کے باعث ہم اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا نہیں کر پارہے ۔

https://ips.media/

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔