Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومپاکستانایف پی ایس سی نے 2021 کے سی ایس ایس امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا

ایف پی ایس سی نے 2021 کے سی ایس ایس امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 2021 کے گریڈ 17کی آسامیوں کیلئے سی ایس ایس امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا،مجموعی طورپر 349امیدواروں نے سی ایس ایس امتحان کیلئے کوالیفائی کیا ،ایف پی ایف سی نے ٹاپ میرٹ پرآنیوالے 207امیدواروں کی تعیناتیوں کی سفارش کر دی
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق مجموعی طورپر 17240امیدواروں نے تحریری امتحان دیا جن میں سے 365امیدواروں نے امتحان پاس کیا
ایک خاتون امیدوارنورالقیوم کومستردکردیا گیا جبکہ 15امیدواروں وائیوا کیلئے کوالیفائی نہ کر سکے ،349امیدواروں نے وائیوا امتحان کیلئے کوالیفائی کیا جن میں سے 218مرد جبکہ 131خواتین امیدواران شامل تھیں ،امتحان میں کامیاب ہونیوالے امیداروں کی شرح 2.02فیصد رہی ،تعیناتیوں کیلئے ٹاپ میرٹ پرآنیوالے 207امیدواروں کی تعیناتی کی سفارش کی گئی جن میں سے 134مرد اور 73خواتین امیدواران شامل ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔